قرآنِ حکیم کی فکری و عملی رہنمائی

”قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس“ بذریعہ خط و کتابت کا اجراء1988ء کو ہو ا تھا۔اراکین انجمن اور ہمارے دیگر بہی خواہوں کے علاوہ بیرون ممالک طلبہ و طالبات کی دیرینہ خواہش تھی کہ تحریک رجوع الی القرآن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور فروغ کے لیے مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کو اس کورس کا آن لائن اجراء بھی کرنا چاہیے ۔ چنانچہ اِسی خواہش کو پیش نظر رکھتے ہوئےاللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے بھروسے پر”قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس“ بذریعہ آن لائن کا آغاز یکم ستمبر2016ء سے کر دیا گیا ہے۔
اس کورس میں ڈاکٹر اسرا ر احمدؒ کے مرتب کردہ قرآن حکیم کےمنتخب نصاب جو الھدیٰ سیریزکے نام سے44آڈیو دروس /لیکچرز ہیں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ لیکن موضوع کی مناسبت سے اس میں اضافی طور پر کچھ کتابیں بھی شامل کی گئی ہیں۔مذکورہ کورس کا مواد ایک ترتیب کے ساتھ  بذریعہ لنک فراہم کیا جاتاہے جسے باآسانی ڈاوٴن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ 

:کورس کے مقاصد

 شرکا کو قرآن حکیم کے مربوط  مطالعے کے ذریعے دین کے جامع اور ہمہ گیر تصور سے متعارف کرانا۔  
شرکا کو قرآن حکیم کی فکری اساس اور بنیادی وعملی ہدایات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں قرآنی علوم سے متعارف کرانا۔★
شرکا کو اس قابل بنانا کہ نجی مجالس میں اسلام پر ہونے والی تنقید کا مناسب جواب دے سکیں اور سامعین کو ناقد کی باتوں سے متأثر ہونے سے بچا سکیں۔
شرکا میں قرآنی علوم کی تحصیل کا جذبہ بیدار کرنا۔
قرآن حکیم کے نور ہدایت کواپنی زندگیوں میں لانے کی سعی پر آمادہ کرنا۔

:کورس کا نصاب

:تعلیمی استعداد

اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے طالب علم میں ایک خاص سطح تک علمی استعداد ہونی چاہیے، جس کے پیش ِ نظر کم از کم انٹر پاس طلبہ و طالبات مطلوبہ استعداد کے حامل ہوں گے۔ لیکن اگر کوئی شخص مطالعہ اور تجربے کی بناء پر انٹر کی سند کے بغیر ہی مطلوبہ علمی استعداد کا حامل ہے اور داخلہ لینا چاہتا ہے تواس کی اس استعداد کی مناسبت سے تعلیمی اہلیت میں رعایت دی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں داخلہ کے لئے عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔

:کورس کا طریقہ کار

مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق“ کی مدد سے حل کرنا ہوں گے۔
“نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارے تعلق کی بنیادیں”
“طلبہ کو ابتدائی دو سوالنامے دو کتب
کورس کا آغاز کتاب”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارے تعلق کی بنیادیں“ سے ہو گا۔ یہ ٹسٹ پاس کرنے پر اگلا ٹسٹ آن لائن کورس کی ویب پورٹل پر خود بخود نمودار ہو جائے گا۔ اسی طرح بقیہ ٹسٹ طلبہ کو حل کرنا ہوں گے۔
معروضی سوالات کے درست جوابات پر نشان لگانے کے علاوہ آپ کو دو طرح کے مختصر اور تفصیلی سوالات بتائی ہوئی ہدایات کے مطابق اردو میں لکھنا ہوں گے۔اردو  ٹائپ کرنے میں دشواری کی صورت میں ٹسٹ کے تفصیلی سوالات کے جوابات رومن انگلش میں بھی تحریر کیے جا سکتے ہیں۔
اور 55فی صد نمبر حاصل کرنے کےبعد ہی اگلا سوالنامہ از خود دستیاب ہو گا
ابتدائی دو کتب کے سوالناموں کو حل کرنے کے بعد اگلے 44 سوالنا مے آڈیو دروس /لیکچرز کی مدد سے حل کرنا ہوں گے۔ 

:کورس کا دورانیہ

کورس کا دورانیہ متعین نہیں ہے۔ بعض طلبہ کورس دو ماہ کی قلیل مدت میں بھی مکمل کرلیتے ہیں اور بعض ایک سال کے اندر۔ا س کورس کے کل48 اسباق ہیں ۔جن میں سوالات کی غالب اکثریت معروضی طرز یعنی ”خالی جگہوں کا پرُ کرنا“ اور دئیے گئے ”غلط/صحیح جملوں کی نشاندہی کرنا “پر مشتمل ہے۔
جب کہ تفصیلی سوالات کی تعداد نسبتاً کم ہو گی۔ اس میں بھی ہم چاہیں گے کہ جوابات اس انداز میں دئیے جائیں کہ ایک طرف اہم نکتہ تحریر میں آنے سے رہ نہ جائے اوردوسری طرف جواب بھی طویل نہ ہو جائے۔ طالب علم کو اپنا زیادہ وقت کتب کے مطالعے اور آڈیو لیکچرزکی سماعت پر صرف کرنا مفید ہو گا۔

:نوٹ

طلبہ کو ایک/دو سطروں اور تفصیلی سوالات کے جوابات اردو میں ٹائپ کرنا ہوں گے۔ البتہ اگر کسی طالب علم کو اردو رسم الخط لکھنے میں شدید دشواری ہو تو اسے اپنے جوابات کو رومن انگلش میں لکھنے کی اجازت بھی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ جملوں کی ساخت ہر صورت میں قابل فہم رہے اور جوابات طویل نہ ہوں۔ ★ دورانِ کورس پیش آنی والی مشکلات کے ازالے کے لئے کورس کی ویب سائٹ کے اندر چیٹ سیکشن﴿Chat Section﴾ میں سوالات لکھ کر جوابات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ واضح رہے کہ سوالات بامقصد اور کورس کے نصاب سے متعلق ہونے چاہیں۔ کورس کے علاوہ کسی قسم کے سوالات کے جوابات کے لئے ہمارے شعبہ تحقیق اسلامی (irts@tanzeem.org) سے براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ★

:کورس میں داخلے کا طریقہ

کورس میں داخلے کے لیے اوپر موجود بٹن﴿ Click for Registration ﴾ پر کلک کرکے آن لائن فارم پُر کردیں اور مطلوبہ فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے اپنے مقام/جگہ کے مطابق ارسال کردیں۔ ★ فیس ارسال کرنے پر ہمیں بذریعہ ای میل فوراً آگاہ کردیں۔ فیس ملنے پر بذریعہ ای میل یوزر نی (User Name) اور پاس ورڈ (Password) جاری کر دیا جائے گا ۔ ویب سائٹ پر کورس کے ضمن میں دی گئی ہدایات کا بغور مطالعہ کریں اور پہلے سبق کا اعانتی مواد ڈاؤن لوڈ کرکے سبق کو اچھے طریقے سے تیار کرکے حل کریں اور پھر Send کردیں۔ پاس ہونے کی صورت میں آپ کو اگلا سوالنامہ خود بخود جاری ہو جائے گا۔ پہلے سبق کی طرح اس سبق کا بھی اعانتی مواد ڈاؤن لوڈ کرکے حل کریں…… پھر اس طرح سلسلہ کو آگے بڑھاتے جائیں۔ ★

:کورس کی فیس

آن لائن کورس کی مکمل فیس پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 500روپے اور بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 1200روپے ہے۔ آپ اپنی مطلوبہ فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعےسے ارسال کر سکتے ہیں۔
1: ایزی پیسہ اکاؤنٹ ★
فیس بھیجنے کے اس طریقہ کار میں پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کو مبلغ 520روپے اور بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات کو مبلغ1240روپے   ارسال کرنا ہوتے ہیں۔ زائد رقم کٹوتی کی وجہ سے وصول کی جاتی ہے:
محمد کاشف +ایزی پیسہ اکاؤنٹ   نمبر:923484618767
جب بھی آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے فیس ارسال کریں توبذریعہ ای میل ضرور مطلع فرمائیں۔اور کاشف صاحب کوبھی ان کےموبائل  نمبر ﴿: 923484618767پر ضرور آگا ہ کر دیں۔
2:آن لائن اکاؤنٹ ★
اس ذریعے سے فیس درج ذیل دو اکاؤنٹس کے ذریعے ارسال کی جا سکتی ہے۔پاکستان میں مقیم طلبہ وطالبات   کو فی طالب علم مبلغ 500 روپے اور بیرون ممالک طلبہ و طالبات کوفی طالب علم مبلغ 1200روپے ارسال کرنا ہوتےہیں۔یہ کورس کی مکمل فیس ہے جو ایک ہی مرتبہ ارسال کرنا ہو گی۔  بذریعہ  اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ منی ٹرانسفر کے ذریعے     فیس ارسال کرنے کے لیے درج ذیل اکاؤنٹ استعمال کیا جائے

MCB, Model Town, Lahore

Account Title : Ashraf Baig
Account No # 0096701010018843
Bank Code # 0967
IBAN A/C No # PK85MUCB0096701010018843

Dubai Islamic Bank Peco Road Lahore

Account Title: Ghufran Baig/Ashraf Baig
Account No # 00277942001
Bank Code # 010
IBAN No # PK02DUIB0000000277942001
Swift Code # DUIBPKKA

Western Union or MoneyGram

Account Title: Muhammad Kashif
Mobile No # 0348-4618767
ID Card No. 35202-6596975-3

ویسٹرن یونین یا منی گرام

اس ذریعے سے فیس ارسال کرنے کے بعد MTCN کوڈ اور رقم کے بارے میں بذریعہ ای میل مطلع ضرور کریں۔

نوٹ: بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات فیس پاکستان میں مقیم اپنے عزیز و اقارب یا دوست کے ذریعے ارسال کر سکتے ہیں۔

یوزر آئی ڈی﴿ User ID  ﴾ اور پاس ورڈ﴿ Password ﴾ فیس موصول ہونے پر ارسال کر دیا جائے گا، ان شاءاللہ۔

:کورس کی سند

تمام اسباق میں مجموعی طور پرکم از کم 55فی صد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو کورس کی سند ارسال کی جاتی ہے۔

برائے رابطہ:

انچارج شعبہ خط و کتابت کورسزقرآن اکیڈمی

چھتیس (36) کے ماڈل ٹاؤن، لاہور۔فون نمبر: 3-35869501–042

Email: distancelearning@tanzeem.org

Whatsapp: 0321-4927901